قبر پر تختی لگانا

قبر پر تختی لگانا
نوفمبر 11, 2018
قبر پر تختی لگانا
نوفمبر 11, 2018

قبر پر تختی لگانا

سوال:۱-قبروں پر نام کا بورڈ لگادیا جاتا ہے، قبروں پر سلیٹ لگانا صحیح ہے کیوں کہ اکثر نام لگاکر قائم کرتے ہیں؟

۲-میت کو دفنانے کے بعد جو رسم ہوتی ہے سوئم، دسواں، بیسواں، چالیسواں برسی وغیرہ کہاں تک کرانا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-قبروں پر کتبہ لگانا یا بورڈ لگانا خلاف سنت اور مکروہ ہے، ہاں اگر ضرورت ہو اور صاحب قبر کی محض تعین مقصود ہو اور حفاظت غرض ہو تو معمولی سا پتھر بطور نشان رکھ دینے کی گنجائش ہے:

ولابأس بالکتابۃ إن احتیج إلیھا حتی لایذھب الأثر ولایمتھن(۱)

۲-تدفین کے بعد یہ ساری چیزیں بدعات میں سے ہیں ، کتاب وسنت میں ان کا وجود نہیں ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی