انتقال کے بعد مردے کو کس طرح رکھیں؟

حالت نزع میں کس سمت لٹایاجائے؟
نوفمبر 11, 2018
مردے کوچارپائی پر رکھنا بہتر ہے یا زمین پر؟
نوفمبر 11, 2018

انتقال کے بعد مردے کو کس طرح رکھیں؟

سوال:ہمارے یہاں جب کوئی شخص وفات پاجاتا ہے تو میت کو چارپائی پر سے نیچے اتاراجاتا ہے اور اسے قبلہ رو جیسے قبر میں لٹاتے ہیں ویسے ہی لٹایا جاتا ہے۔ میت کی آنکھیں بند کردی جاتی ہیں اور اس کے ہاتھ چھاتی پر باندھ دیے جاتے ہیں جیسے نماز میں باندھے جاتے ہیں۔ کیا یہ سب چیزیں درست ہیں اور کیا ہاتھ اسی طرح باندھنے چاہئے؟

(۱)عن أبی قتادۃ أن النبی ﷺ حین قدم المدینۃ سأل عن البراء بن معرور فقالوا: توفی وأوصی أن یوجہ إلی القبلۃ لما احتضر فقال ﷺ: أصاب الفطرۃ…… ثم ذھب فصلی علیہ۔ المستدرک علی الصحیحین،کتاب الجنائر،حدیث نمبر:۱۳۰۵قال الحاکم:ہذا حدیث صحیح۔

إذا احتضرالرجل وجہ إلی القبلۃ علی شقہ الأیمن اعتباراً بحال الوضع فی القبر لأنہ أشرف علیہ والمختار فی بلادنا الاستلقاء لأنہ أیسر لخروج الروح والأول ھوالسنۃ۔الہدایۃ مع الفتح، ج۲،ص:۱۰۴

ھــوالــمـصــوب:

روح نکل جانے کے بعد میت کو شمالاً جنوباً لٹادیا جائے جس طرح قبر میں لٹایا جاتا ہے(۱) اگر اس میں سہولت نہ ہو اور دوسری طرح لٹانے میں سہولت ہو تو اسی طرح لٹادیا جائے، مگر ہاتھ سینہ پر نہ رکھا جائے بلکہ ہاتھ سیدھا کرکے لٹایا جائے، اس میں سہولت ہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی