مردے کوچارپائی پر رکھنا بہتر ہے یا زمین پر؟

انتقال کے بعد مردے کو کس طرح رکھیں؟
نوفمبر 11, 2018
نتقال کی خبردینا
نوفمبر 11, 2018

مردے کوچارپائی پر رکھنا بہتر ہے یا زمین پر؟

سوال:مسلمان کو مرنے سے قبل یا بعد چارپائی پر رکھا جائے یا زمین پر اتارکر ڈال دیا جائے ؟اور مردہ کے غسل کا پانی زمین میں جذب ہویا نالی میں بہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مستحب ہے کہ روح نکل جانے کے بعد مردے کو کسی اونچی جگہ پر رکھے، خواہ تخت پر رکھے یا چارپائی پر(۲) زمین پر رکھنا اور غیرمسلموں کے مثل ایسا کرنا تکریم میت کے خلاف ہے جو درست نہیں ہے۔

غسل کا پانی زمین میں جذب ہو، نالی میں بہے کوئی حرج نہیں ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی