اذان ثانی کہاں دی جائے؟

جمعہ کی اذان ثانی کی ابتداء
نوفمبر 10, 2018
اذان ثانی کہاں دی جائے؟
نوفمبر 10, 2018

اذان ثانی کہاں دی جائے؟

سوال:ایک گاؤں میں اذان ثانی قصداً دروازہ پر دی جاتی ہے، امام کے سامنے دینا غلط سمجھا جاتا ہے، یہ اذان کہاں دینی چاہئے اور کب سے یہ مشروع ہوئی، شروع ہوئی تو کہاں سے دی جاتی تھی؟

ھــوالــمـصــوب:

اذان ثانی اعلام حاضرین کے لئے ہوتی ہے، اس کا مقصد موجود لوگوں کو اطلاع دینا ہے، لہذا اذان ثانی مسجد کے اندر دینا چاہئے دروازہ پر نہیں(۲) اذان ثانی امام کے سامنے دینا بہتر ہے، دواذانیں حضرت عثمان ؓ کے زمانہ سے شروع ہیں اور اسی دور میں پہلی اذان مسجد کے باہر اعلام غائبین کے لئے ہوتی تھی اور دوسری اذان مسجد کے اندر امام کے سامنے ہوتی تھی۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی