نماز کے وقت کا مقدم ومؤخر کرنا

اوقات صلوۃ میں اختلاف
نوفمبر 1, 2018
عصرومغرب کے بعد وظائف
نوفمبر 1, 2018

نماز کے وقت کا مقدم ومؤخر کرنا

سوال:چھ لوگ ہیں جو اپنے کاروبار کی وجہ سے مسجد میں نماز کا وقت ساڑھے آٹھ بجے کا رکھنا چاہتے ہیں کہ کاروبار میں بہت پریشانی ہوئی کہ جلدی جلدی وقت گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے، جبکہ مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا بھی امکان نہیں ہے۔ حالانکہ اس مسجد کی بغل میں ایک بڑی مسجد ہے جہاں ہر پندرہ منٹ پہلے نماز ہوتی ہے اور یہاں ہر پندرہ منٹ بعد تو جن لوگوں کی نماز رہ جاتی ہے وہ اس میں آکر جماعت کے ساتھ پڑھ لیتے ہیں تو ایسی صورت میں شریعت کا کیا مسئلہ ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

کثرت جماعت کا لحاظ کرتے ہوئے ذمہ داران مسجد اس نماز کے وقت میں جو وقت متعین کردیں سب کو اسی پر عمل کرنا چاہئے، صرف ذاتی مفاد کے لیے نماز کے وقت کو مقدم ومؤخر کرنا درست نہیں ہے(۱)

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی