فجر کی سنت کی قضا

فجر کی سنت کی قضا
نوفمبر 1, 2018
فجر کی نماز کے بعد قضاء نمازیں پڑھنا؟
نوفمبر 1, 2018

فجر کی سنت کی قضا

سوال:عمر نے کہا کہ جب کسی کی فجر کی سنت چھوٹ جائے تو سورج نکلنے کے ۲۰منٹ بعد اس سنت کی قضاء کرلے تو حامد نے کہا کہ جی نہیں فجر کی سنت کی قضا اس صورت میں کریں گے جب فرض بھی قضا ہوجائے، اس لئے کہ سنت کی قضا نہیں ہے، نیز فجرکی سنت یادیگر نمازوں کی سنتوں کی قضا ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

سورج نکلنے کے بعد سنت کی قضاء بہتر ہے، واجب نہیں، اور فرض کے ساتھ سنت فجر طلوع کے بعد لیلۃ التعریس سے ثابت ہے، اگرصرف سنت چھوٹ جائے تو طلوع شمس کے بعد پڑھنا چاہئے(۲) سنتوں کی قضاء نہیں ہوتی ہے (۳)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی