پیشاب کا مریض کیا کرے ؟

پیشاب کا مریض کیا کرے ؟
أكتوبر 31, 2018
وضو کے بعد پیشاب کے قطرے آئیں
أكتوبر 31, 2018

پیشاب کا مریض کیا کرے ؟

سوال:۱-زید حج کرنے جانا چاہتا ہے لیکن اس کے ساتھ مجبوری یہ ہے کہ پیشاب کے قطرے آتے رہتے ہیں اس صورت میں زید کیا کرے۔

۲-تھوڑی تھوڑی دیر بعد تقریباً دس پندرہ منٹ بعد پیشاب کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اس صورت میں احرام میں لگنے کا اندیشہ ہے ، لگ بھی جاتا ہے اس حالت میں بار بار احرام بدلنا پڑے گا کیا صورت ہوگی۔ اور طواف کے دوران پیشاب کرنے جاسکتا ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- بیماری کی صورت میں قطرات سے وضو نہیں ٹوٹتا، نماز پڑھ سکتا ہے تو حج پر جانے میں اور حج کرنے میں بھی مانع نہیں ہے۔

۲- نماز کے وقت احرام بدل دے زائد نجاست لگی ہوتو نجاست دھولے۔ اگر سات شوط ممکن نہ ہوں تو پیشاب کرنے کے بعد وضو کرکے بقیہ شوط پورے کرلے، ازسرنو طواف کی ضرورت نہیں۔

ومن أحدث فی أثناء الطواف یذھب فیتوضا ویتمم الأشواط ولایعیدھا عندالحنفیۃ والشافعیۃ وھو روایۃ عن مالک(۱)

تحریر:مسعودحسن حسنی     تصویب:ناصر علی ندوی