درمیانِ نماز ریح خارج ہوجائے

ایک وضو سے کتنی نمازیں پڑھ سکتے ہیں ؟
أكتوبر 31, 2018
ٹیک لگا کر سونا
أكتوبر 31, 2018

درمیانِ نماز ریح خارج ہوجائے

سوال: ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا ،ریاح اس کی خارج ہوگئی اور اسی حالت میں اس نے نماز مکمل کرلی تو اس کاکیا حکم ہے، اور اگر اس کو شبہ ہوا ریاح خارج ہونے کا لیکن اس نے نماز نہیں توڑی اور اسی حالت میں نماز مکمل کرکے نماز دہرالی تو اس صورت کا کیا حکم ہے؟۔ مذکورہ صورتوں میں قابل مؤاخذہ تو نہیں ہوگا، اگر ہوگا تو تلافی کی کیا صورت ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

درمیان نماز میں ریاح خارج ہوگئی تو اس کی نمازنہ ہوگی(۱) نماز میں خروج ریاح کا شبہ ہوا اور نماز دہرائی تو اس صورت میں بھی نماز ہوگئی، پہلی صورت میں تلافی کی شکل یہ ہے کہ نماز کی قضاء کرے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی