گوبر لگے ہوئے تھن سے نکالا ہوادودھ پاک ہوگا ؟

کنویں میں آدمی یا جانور گرکر مرجائے؟
نوفمبر 1, 2018
بغیر دباغت کے مردار کی کھال بیچنا
نوفمبر 1, 2018

گوبر لگے ہوئے تھن سے نکالا ہوادودھ پاک ہوگا ؟

سوال:بمبئی میں جو بھینسوں کی اصطبل ہے، اکثر اس میں دودھ دوہا جاتا ہے، اس صورت میں بھینس کا تھن گوبرآلود ہوجاتا ہے اور نوکر اسی حالت میں دوہتا ہے اور گوبر کے ذرات دودھ میں گرتے ہیں اور اسے دوکانوں میں سپلائی کیا جاتا ہے، یہ دودھ شرعاً پاک ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ صورت میں نجاست کو پاک کرلینا ممکن ہے، اس لئے پاک کرلینا ضروری ہے۔ لہذا تھن کو صاف کئے بغیر دودھ دوہتے ہیں اور اسی میں نجاست کے ذرات گرجاتے ہیں تو دودھ ناپاک ہوجائے گا، البتہ ایسی نجاست جس کو پاک کرنا ممکن نہ ہو اس کے گرنے سے دودھ ناپاک نہیں ہوگا :

وبعرتی إبل وغنم، کما یعفی(لووقعتا فی محلب) وقت الحلب (فرمیتا) فوراً قبل تفتت وتلون(۲)

اورعلامہ شامی لکھتے ہیں:

قولہ ’وقت الحلب‘ فلووقعت فی غیرزمان الحلب فھو کوقوعھا فی سائر الأوانی فتنجس فی الأصح، لأن الضرورۃ إنما ہی زمان الحلب، لأن من عادتھا أن تبعرذلک الوقت، والإحترازعنہ عسیر ولا کذلک غیرہ،…… قولہ قبل تفتت وتلون، قال فی العنایۃ تبعاللخانیۃ‘ فلوتفتت أو أخذ اللبن لونھا ینجس(۳)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی