کنویں میں آدمی یا جانور گرکر مرجائے؟

بئربالوعہ سے متعلق دوعبارتوں میں تطبیق
نوفمبر 1, 2018
گوبر لگے ہوئے تھن سے نکالا ہوادودھ پاک ہوگا ؟
نوفمبر 1, 2018

کنویں میں آدمی یا جانور گرکر مرجائے؟

سوال:۱-کسی بڑے کنوئیں میں جس کے سوتے نہ پھوٹتے ہوں اس میں گوریا، فاختہ، کبوتر قسم کی چڑیا گرکر مرجائے اور پھٹ جائے تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے؟

۲- اور اگر بلی ، کتاگرکر مرجائے اور پھٹ بھی جائے تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے؟

۳- اگر آدمی گرجائے اور ناپاک ہوتو کتنا اور پاک ہو تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے؟

۴- کیا پانی نکالے بغیر پانی کے صاف کرنے کی ادویہ ڈال کر پاک وصاف کیا جاسکتا ہے اور اس سے وضو وغسل کرنا کیسا ہے، کنواں بہت گہرا ہے اس میں جتنا پانی نکالا جائے اتنا ہی بھرجاتا ہے پورا پانی نکالنا ممکن نہیں کیا صورت ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲- پہلی دونوں صورتوں میں کنویں کا سارا پانی نکالا جائے گا یعنی اوسط درجہ کے دوسو ڈول(۱)

۳- آدمی کے ناپاک ہونے کی صورت میں کل پانی نکالیں اور آدمی کے پاک ہونے کی صورت میں جبکہ زندہ نکلے پانی نکالنے کی ضرورت نہیں، اگر مرجائے تو کل پانی نکالا جائے گا یعنی اوسط درجہ کے دوسوڈول(۲)

۴- نہیں! دواؤں سے پانی پاک نہ ہوگا مطلوب مقدار نکالنا ہوگا۔

نوٹ:ایسے کنویں سے کل پانی نکالنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بیس فٹ گہرے پانی میں سے دس ڈول نکالنے کے بعد دیکھا جائے کہ کتنا پانی کم ہوا ہے۔ مثلاً دس ڈول میں ایک فٹ پانی کم ہوگیا ہے تو معلوم ہوا دوسوڈول میں کل پانی نکل جائے گا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی