گندے پانی سے برتن دھلنے پر برتن پاک ہوگا ؟

مٹی کے برتن کیسے پاک کئے جائیں گے ؟
نوفمبر 1, 2018
کیاماڑدینے سے کپڑانا پاک ہو جاتاہے؟
نوفمبر 1, 2018

گندے پانی سے برتن دھلنے پر برتن پاک ہوگا ؟

سوال:۱-بھینسوں کے اصطبل میں دودھ کے برتنوں کو اس حوض کے پانی سے دھویا جاتا ہے، جس حوض سے بھینسیں نہلائی جاتی ہیں۔ اور اس حوض سے بھینسیں پانی بھی پیتی ہیں، اور اس حوض میں غیرمسلم ملازمین ان کے کپڑے وغیرہ صاف کرتے ہیں اور بھینسوں کو جب حوض پر نہلایا جاتا ہے تو اس وقت ناپاک قطرات بھی اس حوض میں گرتے ہیں اور وہ حوض نہ دردہ ہے اور نہ اس کا پانی جاری ہے تو ایسے حوض سے دھوئے ہوئے برتنوں میں دودھ رکھنے سے شرعاً دودھ پاک رہے گا یا ناپاک ہوگا۔

۲-دودھ کے برتن میں دودھ بھرنے کے بعد گھاس کا ڈھکن بناکر مذکورہ حوض میں دھوکر برتن کے منھ پر رکھا جاتا ہے اور اس گھاس کے پانی کے قطرات اس دودھ میں گرتے رہتے ہیں تو شرعاً یہ دودھ پاک ہے یا نہیں؟

۳- دودھ کے برتن میں دودھ کے رکھنے کے بعد کوے نے جھوٹا کیا تو شرعاً اس دودھ کا کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں چونکہ جس پانی سے برتنوں کو دھویا جاتا ہے وہ ناپاک ہے اور ناپاک پانی سے دھونے کی وجہ سے دودھ رکھنے کیلئے جو برتن ہیں وہ ناپاک ہوجائیں گے، لہٰذا اس میں اگر دودھ رکھا جائے تو گا دودھ بھی ناپاک ہوجائے گا(۱)

۲- چونکہ گھاس سے جو ڈھکن بنایا جاتا ہے اسے ناپاک پانی سے دھلا جاتا ہے اور پھر اسے کین کے اوپر رکھا جاتا ہے اور اس ڈھکن سے ناپاک پانی ٹپکتا رہتا ہے جو دودھ میں ملتا ہے، لہٰذا دودھ ناپاک ہوجائے گا۔

۳- اگر احتراز ممکن نہیں ہے تو معفو عنہ ہے(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی