مٹی کے برتن کیسے پاک کئے جائیں گے ؟

کپڑے پر دودھ گرجائے
نوفمبر 1, 2018
گندے پانی سے برتن دھلنے پر برتن پاک ہوگا ؟
نوفمبر 1, 2018

مٹی کے برتن کیسے پاک کئے جائیں گے ؟

سوال:مٹی کے بنے ہوئے برتنوں میں یعنی بدھنی، گھڑے وغیرہ میں اگر نجاست لگ جائے تو اس کو پاک کرنے کی کیا صورت ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

مٹی کے برتن دھوکر پاک کرسکتے ہیں۔ تفصیل یہ ہے کہ اگر برتن پرانا ہے اور استعمال شدہ ہے تو صرف تین بار دھودیں، لیکن اگر برتن نیا ہے تو اس کے پاک کرنے کے لئے طریقہ یہ ہے کہ ہر بار دھونے کے بعد تھوڑی دیر خشک ہونے کے لئے چھوڑدیا جائے، اس طرح تین بار کئے جائیں، فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

الکوز إذا کان فیہ خمرفتطہیرہ أن یجعل فیہ الماء ثلاث مرات کل مرۃ ساعۃ إن کان الکوز جدیداً(۱)

دوسری جگہ ہے:

ویغسل الأجر والخزف بالماء ثلاثاً ویجفف فی کل مرۃ فیطھر(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی