کیا ناپاکی پھیلنے سے غسل ضروری ہے ؟

کپڑے پر شیطانی اثرات
نوفمبر 1, 2018
بے وضو ’ناپاک‘ نہیں کہلائے گا ؟
نوفمبر 1, 2018

کیا ناپاکی پھیلنے سے غسل ضروری ہے ؟

سوال:۱- زید ندی سے بیس پچیس قدم دور قضائے حاجت کے لئے بیٹھا پھر پاکی حاصل کرنے کیلئے وہ ندی تک کھڑا ہوکر جاتا ہے اور پاکی حاصل کرتا ہے، کیا ایسی صورت میں وہ ناپاک ہوجائے گا اور اس پر غسل فرض ہوگا؟

۲- ایک شخص پیشاب کرنے کیلئے بیٹھتا ہے، پیشاب کے بعد منی کے ایک دوقطرے نکل جاتے ہیں پھر وہ پانی کے ذریعہ استنجاء کرتا ہے، کیا ایسی صورت میں اس پر غسل واجب ہوگا؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- صورت مسؤلہ میں غسل فرض نہیں ہوگا، نجاست جسم یا کپڑے پر جہاں بھی اگر لگ گئی ہے تو اس کو دور کرنا لازم ہے(۱)

۲- مادہ کاخروج شہوت سے نہیں ہے اس لئے غسل واجب نہیں ہوگا(۲)

تحریر: ساجد علی     تصویب: ناصر علی ندوی