کیا الکحل ناپاک ہے ؟

مادہ دھونے سے پاک ہو گا ؟
نوفمبر 1, 2018
کپڑے پر شیطانی اثرات
نوفمبر 1, 2018

کیا الکحل ناپاک ہے ؟

سوال:۱-کیا ایسی خوشبو کا استعمال کرنا اور اس حال میں نماز ادا کرنا جس میں الکحل ملا ہوا ہو جائز ہے، میں نے پڑھا ہے کہ ایسی خوشبو کی خاصیت ہے کہ استعمال کے کچھ دیر کے بعد یہ بھاپ بن کر اڑجاتی ہے۔ اور آپ کے کپڑے اور جسم دونوں پاک ہوجاتے ہیں، الکحل اور خوشبو دونوں سے۔ ممکن ہے کہ اس کے کچھ اثرات بچ جاتے ہوں نماز اس حال میں جائز ہے کیوں کہ الکوحل نجس نہیں ہے۔ اس کا استعمال کرنا حرام ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-الکحل کی بہت سی قسمیں ہیں ، بعض الکحل نشہ آور ہوتے ہیں، لیکن سینٹ (اسپرے میں) جو الکحل ہوتا ہے اس کا نام ’آپسوپروپائیل(Isopropyl)ہے جو انگور کی شرا ب سے بنا ہوا نہیں ہوتا ہے، اس لئے سینٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی