کتے کا بال گرنے سے پانی پاک رہے گا ؟

حوض میں گندا ہاتھ ڈالنا
نوفمبر 1, 2018
کتا کے نجس ہونے کی دلیل
نوفمبر 1, 2018

کتے کا بال گرنے سے پانی پاک رہے گا ؟

سوال:۱-میری سسرال میں ایک کتا پالے ہوئے ہیں جو گھر کے اندر باورچی خانہ کے باہر سوتا ہے، جن دو کمروں میں نماز پڑھی جاتی ہے وہ کتا اندر نہیں آتا ہے لیکن وہ باہر جہاں سوتا ہے وہاں روواں گراتا ہے، لوگ وہاں سے باہر اندر ہوتے ہیں ۔

۲- کنوئیں کے چبوترے میں وہیں سوتا ہے اور کھاتا ہے، کام والی کنوئیں کے چبوترے میں برتن دھوتی ہے، اور کپڑا بھی، کپڑا دھوتے وقت کپڑے کا پانی کنوئیں کے اندر گرتا ہے میرا سوال یہ ہے کہ

۳-کیا نماز ان گھروں میں یا ان کمروں میں ہوتا ہے جہاں کتا نہیں جاتا ہے؟ اگر میری نماز نہیں ہوئی تو کیا مجھے دہرانا پڑے گا، کیا ان حالات میں کنوئیں کا پانی پاک ہے، یہی پانی کھانے، پینے میں استعمال ہوتا ہے، کیا یہ کھانا کھاسکتے ہیں، کیا نہانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے، جبکہ وضو ٹوٹا نہیں ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نہانے کے بعد کپڑا بدلنے سے ستر کھل جاتا ہے اس لئے وضو کرنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں آپ کی نماز ہوگئی، دہرانے کی ضرورت نہیں۔

۲-مذکورہ صورت میں اگر کنویں میں صرف روئیں گرتے ہیں تو کنواں پاک ہے، لیکن اس سے بہرکیف کنویں کو بچانا چاہئے، ایسی تدبیر کریں کہ روئیں گریں نہیں لیکن اگر اس کا لعاب بھی گرجاتا ہے تو پانی نجس ہوجائے گا۔ اس کا استعمال شرعاً ناجائز ہوگا، اسی طرح کوئی نجس چیز کنویں میں گرگئی تو پانی نجس ہوجائے گا(۱)

۳- ستر پر نگاہ پڑنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے اب غسل کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے اور غسل سے وضو ہوجاتا ہے۔ اگرچہ غسل سے قبل وضو کرنا سنت ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی