حوض میں گندا ہاتھ ڈالنا

تالاب کی لمبائی چوڑائی
نوفمبر 1, 2018
کتے کا بال گرنے سے پانی پاک رہے گا ؟
نوفمبر 1, 2018

حوض میں گندا ہاتھ ڈالنا

سوال:ہمارے یہاں ایک حوض ہے جس میں بیک وقت ڈیڑھ ہزار لیٹر پانی آتا ہے، اس حوض میں غیر مسلم بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اور رفع حاجت کیلئے پانی استعمال کرتے ہیں ہمیں اس حوض سے وضو کرتے ہوئے کراہت ہوتی ہے کیوں کہ غیرمسلم استجے والا ہاتھ بغیر دھوئے اس حوض میں ڈال دیتے ہیں ایسے پانی سے وضو کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر حوض چھوٹا ہے تو اس میں ناپاک ہاتھ ڈال دینے سے وضو اور غسل نہیں ہوگا(۱) ایسے حوض سے وضو نہیں کرنا چاہئے، کیوں کہ نجاست سے ملوث ہاتھ ڈالنے سے پانی نجس ہوجائے گا۔

تحریر:محمد ظفر عالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی