کتا کے نجس ہونے کی دلیل

کتے کا بال گرنے سے پانی پاک رہے گا ؟
نوفمبر 1, 2018
خنزیر نجس العین کیوں ہے ؟
نوفمبر 1, 2018

کتا کے نجس ہونے کی دلیل

سوال:کتے کو کہیں قرآن پاک میں نجس نہیں قرار دیا گیا ، مردار خون اور سود کو نجس کہاگیا مگر اسلام کے ہر فرقہ نے کتے کو نجس قرار دیا ۔

ھــوالــمـصــوب:

کتاب وسنت اور فقہ اسلامی کی رو سے تحقیق یہ ہے کہ کتا نجس العین نہیں ہے (۲)البتہ کتے کا لعاب دہن اور جھوٹا نجس ہے(۱) حدیث میں آتا ہے کہ کتا جب کسی برتن میں منھ ڈال دے تو اس کو سات مرتبہ دھوڈالو اور پہلی اور آخری مرتبہ مٹی سے دھوؤ۔

طھورإنا ء أحدکم اذا ولغ فیہ الکلب أن یغسلہ سبع مرات أو لا ھن بالتراب(۲)

کتے کے جھوٹے کے نجس ہونے کی جو وجہ بتائی گئی ہے وہ دراصل اس کے لعاب کا نجس ہونا ہے اور مٹی کے بارے میں حکماء کا خیال ہے کہ یہ قاطع زہر ہے۔ فی نفسہ کتا نجس نہیں ہے۔ بعض فقہاء نے صراحت کی ہے کہ کتا اگر پانی میں گرجائے اور اس کا منھ پانی سے مس نہ کیا ہو تو پانی نجس نہ ہوگا۔ اسی طرح اگر کسی کا جسم کتے کے جسم سے مس کرجائے تو جسم یا کپڑا ناپاک نہ ہوگا، ہاں اگر اس کے منھ یا لعاب سے مس کرجائے تو نجس ہوجائے گا(۳)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی