واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ

واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ
نوفمبر 1, 2018
چھوٹے بچہ کے پیشاب کا حکم
نوفمبر 1, 2018

واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ

سوال:کپڑا دھونے کی مشین سائنس کی ایک ایجاد ہے، اس میں ایک ساتھ کئی کپڑے دھونے کی صلاحیت ہوتی ہے، اسی بنیاد پر پاک وناپاک کپڑے ایک ساتھ اس میں ڈال کر دھولیا جاتا ہے۔ نیز دھوبی کے یہاں بھی پاک وناپاک کپڑے ساتھ میں ملادیے جاتے ہیں پھر انہیں دھویا جاتا ہے پانی کی کیفیت کا علم نہیں ہوتا، ایسی صورت میں مشین اور دھوبی کے ہاتھ سے دھوئے ہوئے کپڑے کو پاک مانا جائے یا نہیں؟۔ کیا اس کپڑے میں نماز جائز ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

ازالۂ نجاست سے کپڑا پاک ہوجاتا ہے(۱) خواہ مشین سے دھلا جائے یا دھوبی دھوئے ،ازالۂ نجاست ہونی چاہئے، ازالۂ نجاست کے لائق کوئی پاک رقیق شے بار بار نجاست پر ڈالی جائے جب نجاست باقی نہ رہے وہ کپڑا پاک ہوجائے گا(۲)

تحریر:ساجد علی      تصویب: محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ