واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ

ناپاک تخت دھونے سے پاک ہوجائے گا؟
نوفمبر 1, 2018
واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ
نوفمبر 1, 2018

واشنگ مشین میں کپڑا دھلنے کا طریقہ

سوال:واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے اکٹھا کرکے ایک دفعہ دھولیں اور تین بار دھونے کا پانی بدل دیں تو آیا کپڑے پاک ہوجاتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں جوناپاک کپڑے مشین میں ڈالے جاتے ہیں اگر ہر مرتبہ پانی اسی طرح نچوڑ لیا جاتا ہے کہ کوئی قطرہ نہ ٹپکتا ہو تو اس طرح تین بار دھونے سے کپڑے پاک ہوجائیں گے لیکن اگر گیلاپن اس طرح ہوکہ اس سے قطرہ ٹپکتا ہو اور پانی رہ جاتا ہو تو کپڑے پاک نہ ہوں گے(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی