بورنگ کے لئے گندہ پانی استعمال کرنا

ناپاک کنویں کی صفائی سے متعلق ایک مسئلہ
نوفمبر 1, 2018
 فلش کے ٹینک کے قریب موجود ہینڈ پائپ کا پانی
نوفمبر 1, 2018

بورنگ کے لئے گندہ پانی استعمال کرنا

سوال:۱-ایک سرکاری ہینڈپائپ کی بورنگ گندے نالے (بہتے ہوئے پانی) کے پانی سے کرائی گئی، اس میں پانی کا استعمال مٹی کو نم کرنے کے لئے کہا گیا ہو، کیا ایسے ہینڈپائپ جو اب بالکل صاف شفاف پانی دے رہا ہے، اس کا پانی پینے اور نہانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں؟

۲-کیا گندے پانی سے بنا ہوا رہائشی مکان پاک سمجھا جائے گا، اس میں نماز وقرآن خوانی کی جاسکتی ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-بورنگ کی صفائی کے بعد پائپ کا پانی استعمال کرسکتے ہیں۔

۲-مذکورہ مکان پاک ہے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی