فلش کے ٹینک کے قریب موجود ہینڈ پائپ کا پانی

بورنگ کے لئے گندہ پانی استعمال کرنا
نوفمبر 1, 2018
بورنگ کے قریب گندے پانی کا گڈھا
نوفمبر 1, 2018

 فلش کے ٹینک کے قریب موجود ہینڈ پائپ کا پانی

سوال:ہمارے گاؤں میں مسلم آبادی ہے، پردھان مسلمان ہے، آج کل پردھان جگہ جگہ پائپ بور کرکے سوختہ بنوارہے ہیں، اس کی لمبائی تقریباً چالیس فٹ ہے جس میں نابدان، غسل خانہ، استنجاخانہ اور فلش کے ٹینکوں کے پانی کو ملادیا گیا ہے جو زمین کے اندرچلا جاتا ہے۔ لوگوں کے گھروں ومسجد میں تقریباً اتنی دوری پر ہی ہینڈ پمپ لگے ہیں بلکہ بعض جگہ اس سے بھی کم پر ہیں لوگ مسجد کے پانی اور نلوں کے پانی استعمال کرنے میں کراہت محسوس کرتے ہیں، کیا نلوں کا پانی وضو کرنے، غسل، کھانے، پینے میں استعمال کرسکتے ہیں اور صحت کے اعتبار سے استعمال کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

گھروں یا مسجدوں میں استعمال کیے جانے والے پانی کے اندر اگر نجاست کے اثرات ظاہر ہوتے ہوں تو استعمال درست نہ ہوگا اور اگر نجاست کے اثرات ظاہر نہ ہوتے ہوں تو درست ہے(۱) مذکورہ نلوں کے پانی کا استعمال مفید ہے یا غیر مفید کسی واقف سے رابطہ قائم کرکے دریافت کرلیں۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی