بورنگ کے قریب گندے پانی کا گڈھا

 فلش کے ٹینک کے قریب موجود ہینڈ پائپ کا پانی
نوفمبر 1, 2018
بئربالوعہ سے متعلق دوعبارتوں میں تطبیق
نوفمبر 1, 2018

بورنگ کے قریب گندے پانی کا گڈھا

سوال:مسجد کوہ نور سوسائٹی ایوت محل میں مسجد کیلئے پانی کا مستقل انتظام کیلئے ۶انچ کا بور ہول ۴۷۰ فٹ گہرائی کا کروائے ہیں۔ کوہ نور سوسائٹی میں کل چالیس مکانات ہیں، ان مکانات میں رہنے والے لوگوں کے پانی کاکوئی مستقل انتظام نہیں ہے۔ لہذا مشورہ سے یہ بات طے ہوئی کہ مسجد کے بور سے واٹر پمپ کے ذریعہ ان لوگوں کو پانی دیاجائے۔ لیکن ان مکانات کو مسجد کے بور سے پانی دینا خصوصاً موسم گرما میں پانی دینا مشکل ہوگا۔ لہذا بور میں پانی کی سطح اور ذخیرہ بڑھانے کے لئے مسجد کے بور کے قریب ۴فٹ کے فاصلہ پرایک گڑھا ۵×۵×۵ فٹ کا کھود کر اس میں وضو کاپانی جمع کرنا اور مسجد کی چھت کاپانی، بارش کا پانی جمع کرنے کا ارادہ ہے۔ گڈھے میں موٹی پرت اور پتھر ڈال کر پانی جذب کرنا تاکہ وہ پانی بور میں جذب ہوکر پانی کی سطح بڑھتی رہے۔

کیا ایسا کرنا پاکی وطہارت کے شرعی شرائط کے مطابق درست ہوگا یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں مسجد کی بورنگ کو ضرر لاحق ہوسکتا ہے، لہذا ایسا کرنا درست نہیں ہے، اگر قوی امکان ضرر نہ پہنچنے کا ہو اور ضرورت متقاضی ہے تو یہ عمل کرسکتے ہیں اور جہاں تک پانی کی طہارت کا معاملہ ہے تو شرعاًحکم یہ ہے کہ دوسرا گڈھا دس ہاتھ بعد کھودا جائے(۱) ایسی صورت میں طہارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی