سوال:وضو کے لئے اکثر شہروں میں تالاب بنائے جاتے ہیں، ان تالابوں کا طول وعرض اور گہرائی کتنی ہونی چاہئے؟
ھــوالــمـصــوب:
کم از کم دس ہاتھ لمبا، دس ہاتھ چوڑا ہونا چاہئے۔ فٹ کے اعتبار سے پندرہ فٹ لمبا اور پندرہ فٹ چوڑا ہونا چاہئے(۳)
نوٹ:کسی طرف کم ہو تو دوسری طرف اسی حساب سے زائد کرسکتے ہیں ۔
تحریر: محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ