حوض کی گہرائی

ناپاکی سے متعلق چند مسائل
نوفمبر 1, 2018
تالاب کی لمبائی چوڑائی
نوفمبر 1, 2018

حوض کی گہرائی

سوال:وضو کرنے کا حوض جو مسجد میں بنا ہوا ہے جس کی گہرائی (۱۰) چوڑائی (۱۵) لمبائی (۲۰)فٹ ہے۔ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جلد کنجال آرہا ہے اور پانی میں گندگی جلد آرہی ہے۔ یہاں لوگوں کا خیال ہے کہ گہرائی حوض اگر ساڑھے تین ہو تو یہ بات نہیں ہوگی۔ ازروئے شرع کتنا گہرا ہونا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

حوض کی گہرائی اتنی ہوکہ اگر پانی لینے والا چلّو سے پانی لے تو اس کی زمین ظاہر نہ ہوجائے اور اس کا چلّو زمین سے نہ لگے(۱) اگر پانی کا رنگ بہت دن رکنے کی وجہ سے بدل جاتا ہے تو وہ پانی پاک ہی رہے گا(۲)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی