بلی کا پاخانہ

حلال جانوروں کا پیشاب پاخانہ
نوفمبر 1, 2018
نجاست غلیظہ رگڑنے سے پاک ہوجائے گی ؟
نوفمبر 1, 2018

بلی کا پاخانہ

سوال:امام صاحب جمعہ کا خطبہ دے کر مصلے پر پہنچے تو ان کے ایک پاؤں میں گوندھے ہوئے آٹے، جیسی چپچپاہٹ محسوس کی، دیکھا تو کچھ سمجھ میں نہ آیا وہ جائے نماز ہٹاکر نماز جمعہ کی امامت کی، نماز مکمل ہونے کے بعد باہر آئے، چلنے میں پیر میں کچھ محسوس نہ ہوا، لیکن باہر جاکر احتیاطاً پیر کے تلوے کو اٹھاکر دیکھا تو یقیناً کسی چیز کا پاخانہ معلوم ہوا جس کی مقدار چاندی کے روپئے سے زیادہ معلوم ہوئی اور ایک دوسری جگہ اسی سے متصل تھوڑی مقدار یعنی لگ بھگ اٹھنی کے برابر لگی ہوئی تھی، یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ پاخانہ بلی، چھچھوندر کا ہے یا بکری وغیرہ کا ہے اس لئے کہ عام طور پر مسجد کے اندر امام کی جگہ پر کوئی جانور نہیں جاتا ہے۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اندر کبھی کبھار بلی دیکھی جاتی ہے، پاخانہ کارنگ سبزی مائل تھا، جمعہ کی نماز میں لگ بھگ پانچ سو نمازی رہتے ہیں، امام صاحب فوری طور پر فیصلہ نہ کرسکے کہ نماز ہوئی کہ نہیں۔ جب تک مسئلہ معلوم کرنے کا ارادہ وکوشش ہوئی اس وقت تک مجمع جاچکا تھا۔ ایسی صورت میں نماز ہوئی یا نہیں؟۔ اگر نہیں ہوئی تو اب کیا کیا جائے؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز نہیں ہوئی(۱) ظہر کی نماز قضا پڑھنے کا اعلان کردیں۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی