انسان اور جانور کے پیشاب میں فرق

چھوٹے بچہ کے پیشاب کا حکم
نوفمبر 1, 2018
حلال جانوروں کا پیشاب پاخانہ
نوفمبر 1, 2018

انسان اور جانور کے پیشاب میں فرق

سوال: انسان اور جانور کے پیشاب پاخانہ میں نجاست کے زاویے سے کیا فرق ہے؟ پالتو جانور اور درندہ جانور کے پیشاب پاخانہ میں کیا کوئی فرق ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

انسان اور جانور دونوں کا پیشاب ایک حکم رکھتا ہے (جبکہ جانور غیرماکول اللحم ہو) دونوں ناپاک ہوں گے(۱) ایک درہم سے زیادہ ہونے کی صورت میں نماز نہیں ہوئی، دونوں کی چھینٹوں سے بچنا چاہئے ورنہ عذاب قبر کا قوی اندیشہ ہے(۲) یہ اس صورت میں ہے جبکہ غیرماکول اللحم جانور کا پیشاب ہو، ورنہ جس کا گوشت کھاسکتے ہیں ان کے پیشاب کی نجاست خفیفہ ہوگی(۳) کپڑے کے چوتھائی سے کم ہونے کی صورت میں نماز ہوجائے گی، چوتھائی کپڑا ناپاک ہونے کی صورت میں اس کو پہن کر نماز جائز نہ ہوگی، پاخانہ کے سلسلہ میں جانوروں کا حکم ایک ہوگا یعنی ایک درہم سے زائد ہونے کی صورت میں نماز جائز نہ ہوگی چاہے ماکول اللحم جانوروں کا ہی پاخانہ کیوں نہ ہو۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی