آلائش نکالے بغیر مرغیوں کو گرم پانی میں ڈالنا

آلائش نکالے بغیر مرغیوں کو گرم پانی میں ڈالنا
نوفمبر 1, 2018
کپڑے پر دودھ گرجائے
نوفمبر 1, 2018

آلائش نکالے بغیر مرغیوں کو گرم پانی میں ڈالنا

سوال:بڑی تعداد میں گرم پانی میں مرغیوں کو ذبح کرکے آلائش نکالے بغیر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ بال وپَر صاف ہوجائیں کیا اس قسم کی مرغیوں کا گوشت کھانا حلال ہے جبکہ نجس مادوں کا گوشت میں سرایت کرنا یقینی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں اگرناپاکی گوشت میں سرایت کرجائے تو مرغی کا گوشت ناپاک ہوجائے گا اور ناپاک ہونے کی صورت میں اس کا کھانا حلال نہ ہوگا۔

(کذادجاجۃ) قال فی الفتح انہا لاتطہرأبداً لکن علی قول أبی یوسف تطھر والعلۃ واﷲ أعلم تشربھا النجاسۃ بواسطۃ الغلیان(۱)

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی