قبروں کے سامنے نماز

سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے
نوفمبر 4, 2018
قبروں کے سامنے نماز
نوفمبر 4, 2018

قبروں کے سامنے نماز

سوال:عیدگاہ میں قبریں ہیں ان کے سامنے نماز ادا کرنا کیسا ہے؟ کیا انہیں توڑدیا جائے، تقریباً چالیس سال سے ہیں، کیا عیدگاہ کی جگہ فروخت کرکے کشادہ جگہ خریدی جاسکتی ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

قبروں سے ہٹ کر نماز ادا کرنی چاہئے، اگر قبروں کے سامنے ادا کریں گے تو نماز مع الکراہت درست ہوگی(۲)قبروں کو توڑا نہیں جاسکتا ہے،نیز اگر مذکور زمین وقف ہے تو اسے فروخت بھی نہیں کیا جائے گا،چہاردیواری سے صرف قبروں کو گھیردینے سے کراہت ختم ہوجائے گی۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی