سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے

مسجد میں انگلیاں چٹخانا
نوفمبر 4, 2018
سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے
نوفمبر 4, 2018

سجدہ کی حالت میں پیر زمین سے اٹھ جائے

سوال:۱-ایک شخص کے دونوں پاؤں تھوڑی دیر کے لئے زمین سے جدا ہوگئے کیا نماز ہوجائے گی؟ اگر ہوگی تو کیا نوعیت عمداً وقصداً کی وضاحت کریں؟

۲- نماز میں غیرحالت نماز کا عمل کرنا کیساہے ، دونوں ہاتھوں کا استعمال رکوع سے سجدہ میں جاتے وقت دونوں ہاتھوں سے تہبند باندھنا؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- حالت سجدہ میں دونوں پاؤں اگر تھوڑی دیر کے لئے زمین سے سہواً یا عمداً اٹھ جائیں تو نماز ادا ہوجائے گی؛کیوں کہ بحالت سجدہ پاؤں کا زمین پر ایک تسبیح کے بقدر رکھنا راجح قول کے مطابق واجب ہے، اگر ایک تسبیح کے بقدر بھی نہ رکھے تو ترک واجب کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ صورت مسؤلہ میں پاؤں زمین پر رکھا گیا ہے، البتہ کچھ دیر کے لئے اٹھالیا گیا ہے، اس لئے نماز ادا ہوجائے گی(۲)

۲-سجدہ میں جاتے وقت دونوں ہاتھوں سے پائجامہ یاتہبند اٹھانا مکروہ ہے:

وکرہ کفہ أی رفعہ ولو لتراب کمشمر کم أو ذیل(۳)

قولہ ’أی رفعہ‘ أی سواءٌ کان بین یدیہ أو من خلفہ عند الانحطاط للسجود وحرر الخیر الرملی ما یفید أن الکراھۃ فیہ تحریمیۃ(۴)

(۱)الفتاویٰ الہندیہ ج۱،ص:۱۰۶

(۲) و’’قدمیہ‘‘ یجب إسقاطہ لأن إصبع واحد منھما یکفی کما ذکرہ بعد وأفاد أنہ لولم یضع شیئاً من القدمین لم یصح السجود وھو مقتضی ما قدمناہ أنفاً عن البحر۔ردالمحتار،ج۲،ص:۱۳۵

(۳)درمختار مع الردج۲،ص:۴۰۶                      (۴)ردالمحتارج۲،ص:۴۰۶

اور دونوں ہاتھوں سے غیرنماز کا عمل اس طرح کرنا جو عمل کثیر میں داخل ہو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی