تصویر والے کپڑوں میں نماز

مادہ نکلنے سے غسل
نوفمبر 1, 2018
عمل کثیر کی مقدار
نوفمبر 1, 2018

تصویر والے کپڑوں میں نماز

سوال:۱-کپڑے پر کسی جاندار کی تصویر بنی ہو، خواہ غور سے دیکھنے سے معلوم ہو یا فوراً ہی معلوم ہوجائے، اس کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

۲- نماز پڑھتے وقت دونوں ہاتھ کی کہنیاں کھلی ہو ں یا ایک کھلی ہو یا دونوں یا ایک ٹخنہ بند یا کھلا ہوتو نماز ہوجائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

۲-تصویر جو کپڑوں پر بنی ہوتی ہے اس کو پہن کرنمازپڑھنامکروہ ہے،غورسے یا فوراً معلوم ہوجائے اگر تصویر ہے تو کراہت ہوگی(۱) البتہ اگر چھوٹی ہو تو کراہت نہ ہوگی(۲)

۳-ان صورتوں میں نماز مکروہ ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی