کیامدرسہ کے اساتذہ صدقہ کاکھاناکھاسکتے ہیں؟

لائبریری میں زکوۃصرف کرنا
ديسمبر 15, 2022
قبرستان کی چہاردیواری میں زکوۃ کی رقم
ديسمبر 15, 2022

کیامدرسہ کے اساتذہ صدقہ کاکھاناکھاسکتے ہیں؟

سوال:علی احمد مدرسہ میں استاد ہے، قیام وطعام کی ذمہ داری مدرسہ نے لی ہے، مدرسہ میں زیادہ تر صدقات وزکوۃ کی مد ہوتی ہے، تملیک کی صورت ناپید ہے،صدقہ یا زکوۃ میں آٹے کی بوری اور کہیں کہیں قرآن خوانی میںکھاناآتا ہے۔ علی احمد یا تمام مدرسین کا صدقہ وقرآن خوانی کا کھاناکھانا کیسا ہے ؟

ھــوالـمـصـــوب:

مدرسین کو صدقہ اور قرآن خوانی کی مد سے تنخواہ لینا درست نہیں (۲)،منتظمین کو چاہئے کہ ان کو عطیہ کی مد سے تنخواہ دیں اور صدقہ وقرآن خوانی کا کھانا ملازمین کے لئے جائز نہیں ہے ، اگر غریب ہوںتو کھاسکتے ہیں۔ (۱)

تحریر: محمدظہورندوی