مسجد میں صدقہ دینا

مسجد کی دوکان کی تعمیرمیں زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 12, 2022
مکان خالی کرانے کاپیسہ مسجدمیں لگاسکتے ہیں؟
ديسمبر 12, 2022

مسجد میں صدقہ دینا

سوال:کیا ایک شخص صدقہ مسجد کو دے سکتا ہے؟ میں نے ایک مقامی امام سے مسئلہ دریافت کیا ،ان کاکہنا ہے کہ صدقہ مسجد کو نہیں دیا جاسکتا ہے،لیکن میں اس سلسلہ میں مزید وضاحت کاطالب ہوں،کیا یہ درست ہے کہ مسجد کو دیا ہوا مال صرف اللہ کیلئے ہے اور اس کا استعمال دوسرے دینی منصوبوں میں نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ضرورت مند افراد کو دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی دوسری مسجد کو دیاجاسکتا ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱۔صورت مسئولہ میں صدقہ کو مسجد میں دینا اور لگانا جائزنہیں ہے۔(۱)

۲۔ایک وقف کی رقم دوسرے وقف میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے،یہاں تک کہ ایک مسجد کی رقم یا اشیاء دوسری مسجد میں خرچ یا استعمال نہیں کی جاسکتی ہیں۔

تحریر: مسعود حسن حسنی      تصویب: ناصر علی

نوٹ:زکوۃ کی رقم مسجدکی تعمیر،امام وموذن کی تنخواہ اورمسجد کی دیگرضروریات میں صرف نہیں کی جاسکتی ہے،لیکن اگرمسجدکی کمیٹی یامتولی نے ایسانظم کیاہوکہ لوگ مسجد میں زکوۃ کی رقم بھی جمع کریں، اور زکوۃ کی رقم کمیٹی یامتولی مستحقین زکوۃ کودیدیں،اورزکوۃ کی رقموں کاحساب بالکل الگ رہتاہو تو مسجد میں زکوۃ کی رقم مدکی صراحت کے ساتھ دینادرست ہوگا۔