ماموں کے علاج میں زکوۃ سے تعاون

نواسی کوزکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022
بیوہ بھابھی کوزکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022

ماموں کے علاج میں زکوۃ سے تعاون

سوال:زید کے حقیقی ماموںجو بہت مفلس ہیں اور بیمار رہتے ہیں،زید ہی کی کفالت میں اس کے گھر رہتے ہیں اور کوئی ان کا کفیل نہیںہے تو کیازید اپنے اور اپنی حقیقی بہن (جس کی شادی ہوگئی ہے اور وہ اپنے سسرال میں رہتی ہے) کے مال زکوۃ سے ان کا علاج کرواسکتا ہے؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میںزید اپنے اور اپنی بہن کے مال زکوۃ سے اپنے ماموں کا علاج کراسکتاہے (۱)، البتہ علاج کی شکل ایسی ہو کہ تملیک کی صورت پائی جائے،مثلاً دوا وغیرہ خرید کردینا، ڈاکٹروں کی فیس براہ راست دینے میں تملیک نہ ہوگی، بہتر شکل یہ ہے کہ آپ اپنے ماموںکو کل رقم کا مالک بنادیں، پھر ان سے حسب ضرورت لے کر تصرف کریں۔

تحریر:ساجد علی           تصویب:ناصر علی