طالب علم کوزکوۃ

باتنخواہ امام کوزکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022
زکوۃ کی رقم سے طلباکی تعلیمی فیس اداکرنا
ديسمبر 12, 2022

طالب علم کوزکوۃ

سوال:ایک طالب علم کی معاشی حالت کمزور ہے، اور وہ تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے تو کیا تعلیم جاری رکھنے کے لئے زکوۃ،فطرہ اورچرم قربانی کی قیمت لے سکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں اگر طالب علم بالغ اور غیر صاحب نصاب ہے تو زکوۃ،فطرہ اورچرم قربانی کی رقم سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکتا ہے(۱)، اور اگر نابالغ ہے اور والد صاحب نصاب نہیں ہیں تواس کے لئے بھی یہی حکم ہے، اگر والد صاحب نصاب ہیں تو مذکورہ رقومات سے تعلیم جاری رکھنا درست نہیں۔ (۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی

اعلی عصری تعلیم کے لئے زکوۃ دینا

سوال:جو بچے معاشی بدحالی کی وجہ سے سائنس، ٹکنالوجی، ڈاکٹری اور وکالت وغیرہ کی تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ہیں، کیا ان کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے زکوۃ کی رقم سے مدد کی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں وظائف کے طریقہ پر مال زکوۃ سے ان نادار بچوں اور طلباء کی مدد کی جاسکتی ہے، شرط یہ ہے کہ وہ بچے مسلمان ہوں اور رقوم انہیں کو دی جائیں ۔(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصرعلی