زکوۃ کی رقم کسی غریب کودینااوراس سے واپس لے کر مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنا؟

زکوۃکی رقم سے مسجدکیلئے قرض لینا
ديسمبر 12, 2022
مسجدکی تعمیرمیں زکوۃ کی رقم
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ کی رقم کسی غریب کودینااوراس سے واپس لے کر مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنا؟

سوال:کیا صدقہ اور فطرہ کی رقم سے مسجد بنوائی جاسکتی ہے اور اس رقم سے مدرسہ کے مدرسین اور ملازمین کو تنخواہ دینا جائز ہے؟اورکیاصدقہ اور فطرہ وچرم کی رقم کو غریب کودینااورپھراس سے لے کراساتذہ وملازمین کی تنخواہ میں صرف کرنادرست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

صدقے اور زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی نہ تعمیر جائز ہے اور نہ ہی مدرسین کی تنخواہ درست ہے(۲)، اگر یہ رقم مستحقین کو دے دی جائے اور وہ اپنی مرضی سے واپس کردیں تاکہ مسجد یا مدرسہ کی تعمیر ہو یا مدرسین کی تنخواہ دی جائے تو یہ درست ہے۔ (۳)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصرعلی