زکوۃ کی رقم سے کتابیں اوردیگرسامان خریدکردینا

زکوۃ کی رقم سے کتابیں خریدکردینا
ديسمبر 12, 2022
اعلی عصری تعلیم حاصل کرنے والوں کازکوۃ سے تعاون
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ کی رقم سے کتابیں اوردیگرسامان خریدکردینا

سوال:فتح گڑھ جامع مسجد میں ایک دینی مدرسہ ہے،کیا اس مدرسہ کے طالب علموں کوزکوٰۃ کے پیسہ سے مندرجہ ذیل سامان خرید کر دے سکتا ہوں: ۱۔قرآن شریف کے پارے۔۲۔تعلیم الاسلام ودیگر دینی کتابیں۔ ۳۔ تختی ، سلیٹ، پنسل،وغیرہ۔

ھــوالمصــوب:

جو چیزیں ان کیلئے ضروری نوعیت کی ہیں جیسا کہ آپ کی ذکر کردہ چیزیں،اگر غریب طالب علموں کو ان کامالک بنا دیا جائے تو اس سے زکوٰۃ کی ادائیگی ہو جائے گی۔(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی