زکوۃ کی رقم سے پانی کاانتظام

زکوۃ سے دینی کتابیں شائع کرنا
ديسمبر 19, 2022
طبی کیمپ میںزکوۃ کااستعمال
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کی رقم سے پانی کاانتظام

سوال:۱-کیازکوۃ کی رقم سے دینی مدرسوں کی تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے؟

۲-کیا حصول زکوۃ کے لیے اشتہار ورسید کی چھپائی ودیگر امور پر جو خرچ آئے ہیں اس کو زکوۃ کی رقم سے خرچ کرنا جائز ہے؟

۳-کیا زکوۃ سے متعلق مستحقین کی تلاش میںمواضعات کا دورہ کرنے والے اشخاص کا سفر خرچ زکوۃ کی رقم سے دینا جائز ہے؟

۴-کیامدرسوں، مسجدوں میں زکوۃ کی رقم سے پانی کا انتظام کیا جاسکتا ہے؟

۵-کیا مدرسہ کے طالب علموںکے طعام ولباس وکتب پر زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-صورت مسئولہ میں زکوۃ کی رقم سے مدرسوںکی تنخواہ نہیں دی جاسکتی ہے۔

۲-زکوۃ کی رقم کا مصرف صرف فقراء ومساکین ہیں، اشتہارورسیدوغیرہ کی چھپائی نہیں کی جاسکتی ہے۔(۱)

۳-سفر خرچ ایسے افراد کو دیا جاسکتا ہے جو مستحقین تک زکوۃ پہونچائیں یا زکوۃ کی وصولیابی کریں، اس لئے کہ یہ لوگ (والعالمین علیھا) میں آتے ہیں(۲)،مواضعات کاجائزہ لے کرمستحقین زکوۃ کی تلاش اورفہرست سازی اعانت کی رقم سے کی جائے،زکوۃ کی رقم سے نہیں ۔

۴-مسجدوں ومدرسوں میں زکوۃ کی رقم سے پانی کا نظم نہیںکیا جاسکتا ہے۔

۵-غیرمستطیع طلباء کے طعام ،لباس وکھانے وغیرہ پر زکوۃ کی رقم صرف کی جاسکتی ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی