زکوۃ کی رقم سے ایمبولینس کی خریداری اوردیگررفاہی کام

زکوۃکے مال سے اسپتال چلانا
ديسمبر 14, 2022
زکوۃ کی رقم سے اسکول کی تعمیر
ديسمبر 14, 2022

زکوۃ کی رقم سے ایمبولینس کی خریداری اوردیگررفاہی کام

سوال:کیا زکوۃ کی رقم سے:

۱-ایمبولنس خرید سکتے ہیں، جنکو مستحق زکوۃ اور غیرمستحق زکوۃ دونوںکے استعمال میں دیاجائے؟

۲-لاش گاڑی خرید سکتے ہیں؟

۳-رفاہی اسپتال یا کلینک چلاسکتے ہیں جس سے غریبوں کومفت دوا دی جائے ؟

۴-دینی کتابوں کی اشاعت اور خرید کر اس کی تقسیم کرسکتے ہیں؟

۵-مذکورہ بالا اور اس جیسے دیگر کاموں پر لگے ہوئے افراد اور عاملین کی تنخواہ اس سے ہونے والی آمدنی سے دی جاسکتی ہے؟

۶-مستحق افراد سے ہونے والی آمدنی اور غیرمستحق افراد سے ہونے والی آمدنی ایک جگہ جمع کراکے مصرف میں استعمال کی جائے گی، یا الگ الگ رکھی جائے گی۔

ھــوالمصــوب:

۱-ایمبولنس زکوۃ سے نہیں خرید سکتے ہیں۔(۱)

۲-نہیں۔

۳-رفاہی اسپتال سے دوا غریبوں کودے سکتے ہیں۔

۴-زکوۃ کی رقم سے شائع کرکے یاخریدکرغریبوں میں مفت تقسیم کرسکتے ہیں۔

۵-ان کاموںمیں لگے ہوئے افراد کو تنخواہ نہیں دے سکتے ہیں۔(۲)

۶-آمدنی ایک جگہ رکھ سکتے ہیں، البتہ زکوۃ اور غیرزکوۃ کی میزان الگ الگ معلوم رہے تاکہ اس کے بقدر مصرف میں صرف کی جائے۔ فقط

تحریر:محمد ظہورندوی