زکوۃ کس کودینابہترہے؟

زکوٰۃ کیلئے توکیل کا نظام قائم کرنا
نوفمبر 30, 2022
زکوٰۃ کے زیادہ مستحق کون؟
نوفمبر 30, 2022

زکوۃ کس کودینابہترہے؟

سوال:زکوۃ کی ادائیگی کا بہترین طریقہ کیاہے، کن ضروری چیزوں میں زکوۃ دی جائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

فقراء ومساکین، مقروض اور نادار طلبا کوزکوۃ دینا بہتر ہے(۱)،اس طرح کے ضرورت مند رشتہ داروں میں کوئی موجود ہوں تو ان کو دینا افضل ہے۔ حضور ﷺ نے اس کی بڑی فضیلت فرمائی ہے(۲)، اس میں دوگنا فائدہ ہے، ایک زکوۃ کی ادائیگی کا دوسرا صلہ رحمی کا۔ موجودہ دور میں جہاں مسلمان غیرمسلموں (ظالموں) سے جہاد کررہے ہیں انہیں دینابھی بہتر ہے۔ غرض کہ نادار طلبا ہوں یا مجاہدین یا فقراء ومساکین ہر ایک کو دے سکتے ہیں۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی