زکوٰۃ کے زیادہ مستحق کون؟

زکوۃ کس کودینابہترہے؟
نوفمبر 30, 2022
خیرات اورزکوۃ کامصرف
نوفمبر 30, 2022

زکوٰۃ کے زیادہ مستحق کون؟

سوال:۱۔زکوٰۃجو فرض ہے، اس کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

۲۔زکوٰۃ کی رقم ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنی دی جاسکتی ہے؟

۳۔ ایک شخص خوددار اور غیرت دار ہے۔ وہ زکوٰۃ حاصل کرنے کے لئے دست طلب دراز نہیں کرنا چاہتا۔ کیا اس کو زکوٰۃ کی رقم قرض حسنہ کہہ کر دی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱۔صورت مسئولہ میں جو زیادہ ضروت مندہے وہ زیادہ مستحق ہے۔ ویسے اہل قرابت میں جو مستحقین زکوٰۃ ہیں، انہیں دینا زیادہ بہتر ہے۔(۱)

۲۔ مستحق زکوٰۃ کوزکوٰۃ کی رقم ایک وقت میں بقدر ضرورت جتنی چاہیں دے سکتے ہیں، البتہ مقدار نصاب سے کم دینا زیادہ بہتر ہے۔(۲)

۳۔ زکوٰۃ کی رقم بغیر کچھ بتائے مذکورہ شخص کو دے دی جائے، زکوٰۃ کی ادائیگی ہوجائے گی۔(۳)

تحریر:ساجد علی              تصویب: ناصرعلی