بچوں کی تعلیم کے لئے زکوۃ لینا

زکوۃ کی رقم سے طالبات کے لئے یونیفارم
ديسمبر 12, 2022
زکوۃ کی رقم سے ناداربچوں کوکتابیں اورکاپیاں دینا
ديسمبر 12, 2022

بچوں کی تعلیم کے لئے زکوۃ لینا

سوال:میری آمدنی نہایت قلیل ہے، کل سات سو روپئے آمدنی ہے، کئی بچے ہیں،میں ان کو دینی تعلیم دلانا چاہتا ہوں، کیا میں عامۃ المسلمین سے زکوۃ وصدقات کے پیسہ لے کر دینی تعلیم کا انتظام کرسکتا ہوں؟کیا ایسا کرنا ازروئے شرع درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

آپ اپنے بچوں کی دینی تعلیم کے لئے زکوۃ وصدقات کی رقم لے سکتے ہیں۔ البتہ مالک نصاب ہوجانے کے بعدزکوۃ لینادرست نہ ہوگا۔ (۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی