بغیرتملیک کے زکوۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ دیناکیساہے؟

بذریعہ تملیک مدارس میں زکوۃ کامال استعمال کرنا
ديسمبر 14, 2022
بورڈ سے ملحق مدارس میں زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 14, 2022

بغیرتملیک کے زکوۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ دیناکیساہے؟

سوال:۱-ایک مکتب ہے جس میں مقامی طلباء پڑھتے ہیں، آمدنی صرف زکوۃ وصدقات واجبہ سے ہے، کیا صدقات واجبہ سے بغیر تملیک کے مدرسین کو تنخواہ دینا درست ہے؟

۲- ایسے مکتب کے لئے چندہ میں صدقات واجبہ کا وصول کرنا درست ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

مدرسین کو اپنے حق المحنت کا معاوضہ لینا درست ہے، البتہ مکتب کے ذمہ دار کوصدقات واجبہ کی رقوم سے مدرسین کے حق المحنت کا معاوضہ دینا درست نہ ہوگا اور اس سے زکوۃ دینے والے کی زکوۃ بھی ادا نہ ہوگی، اور عنداللہ مکتب کے ذمہ دار ماخوذ ہوںگے۔

۲-مذکور مکتب کے لئے صدقات واجبہ وصول کرنا درست نہ ہوگا۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی