ہمت افزائی کے نام پرمتعین فیصدکمیشن دینا

متعین فیصدپرچندہ کاحکم
نوفمبر 30, 2022
کمیشن پرچندہ کراناکیساہے؟
نوفمبر 30, 2022

ہمت افزائی کے نام پرمتعین فیصدکمیشن دینا

سوال:موجودہ دور میں مدارس کے ذمہ دار بطور ہمت افزائی پچاس فیصد یا اس سے قریب کمیشن طے کرتے ہیں، اس کے بغیر اس کام کو انجام دینے والا کوئی نہیں تو کیا یہ جائز ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مذکورہ صورت میں طے کرکے کمیشن لینا جائز نہیں ہے(۱)،البتہ اگر مدرسہ کا ذمہ دار بطور انعام کچھ رقم دے دے اور یہ رقم محصل کو پہلے سے کچھ طے کیے بغیر دی گئی ہو تو اس کے لئے جائز ہوگی لیکن مدرسہ کا مفاد ہرحال میں ملحوظ رہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی