تملیک کی بہترشکل

زکوۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ دینے کاایک حیلہ
نوفمبر 30, 2022
زکوٰۃ اور چرم قربانی کی رقم سے تنخواہوں کی ادائیگی
نوفمبر 30, 2022

تملیک کی بہترشکل

سوال:ہم لوگ کئی سال سے مدرسہ چلارہے ہیں،لیکن سرمایہ کی کمی کی وجہ سے مدرسہ ترقی پذیر نہیں ہورہاہے۔ جو بھی دینی کام کے لئے یادرجات بڑھانے کے لئے کوشش کرتے ہیں تو عدم سرمایہ کی وجہ سے سرد ہو کر بیٹھ جانا پڑتاہے اور اب لگتا ہے کہ مدرسہ بند کرنا پڑے گا۔ بعض احباب نے مشورہ دیا کہ زکوٰۃ وفطرہ وصول کیجئے اورا س کی تملیک کرکے مدرسہ میں خرچ کیجئے۔ تو کیا اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ تملیک کرکے تنخواہ اور تعمیرات اوردیگر مصارف میں خرچ کیا جائے۔نیز تملیک کی کیا صورت ہے؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ یں ضرورۃ حیلۂ تملیک کے ذریعہ زکوٰۃ وفطرہ کی رقم کو مدرسہ کے مصارف میں خرچ کرسکتے ہیں، حیلہ کی بہتر شکل یہ ہے کہ آپ زکوٰۃ وفطرہ کی رقم کو مدرسہ کے ضرورت مند (فقراء) طلباء کو دے دیں اور وہ اس رقم کو بطور فیس مدرسہ کو ادا کردیں۔(۱)

تحریر:ساجد علی            تصویب:ناصرعلی