ناظم مدرسہ کے معاون کے اخراجات کس پر؟

چندہ میں خیانت کاحکم
نوفمبر 30, 2022
اضافی تنخواہ کے ساتھ انعام
نوفمبر 30, 2022

ناظم مدرسہ کے معاون کے اخراجات کس پر؟

سوال:مدرسہ کے ناظم وذمہ دار مدرسہ کی فراہمی مالیات کے لئے کہیں کا سفرکرتے ہیں اور کسی کومعاونت اور رہبری کے لئے ساتھ کرلیتے ہیں، تو مدرسہ کی طرف سے اس کا کرایہ اور سفر خرچ دیاجا سکتا ہے یانہیں؟

ھــوالمصــوب:

مدرسہ کی طرف سے کرایہ اور سفر خرچ واجرت دی جاسکتی ہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی