زکوۃ کے لئے وکالت کامسئلہ

زکوٰۃ میں حیلہ کی ایک شکل
نوفمبر 30, 2022
زکوۃ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ دینے کاایک حیلہ
نوفمبر 30, 2022

زکوۃ کے لئے وکالت کامسئلہ

سوال:ہر طالب علم پر تعلیمی فیس لازم ہو اور کوئی شخص صدقات، زکوۃ یا چرم قربانی کی رقوم وصول کرکے غریب طلبہ کی طرف سے بحیثیت وکیل فیس ادا کردے تو اس طرح سے وکالت کرنا اور ان رقوم کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

سوال میں مذکور صورت  درست ہے،بشرطیکہ مستحق زکوۃ بالغ طلبہ نے ادارہ کے ذمہ دارکوزکوۃ وغیرہ کی رقم وصول کرکے ان کے اوپرصرف کرنے کاوکیل بنادیاہو،اورنابالغ مستحق زکوۃ طلبہ کے اولیاء نے ادارہ کے ذمہ دارکوزکوۃ وغیرہ کی رقم وصول کرکے ان طلبہ پرصرف کرنے کاوکیل بنایاہو۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی