زکوۃ کی وصولی میں تنخواہ کے علاوہ ایک ماہ کی زائدتنخواہ کاحکم

زکوۃ کی وصولی سے تنخواہ لینا
نوفمبر 30, 2022
تملیک کی صورت
نوفمبر 30, 2022

زکوۃ کی وصولی میں تنخواہ کے علاوہ ایک ماہ کی زائدتنخواہ کاحکم

سوال:۱-بعض دینی واقامتی مدارس میں چندہ وصول کنندگان (سفراء ومدرسین) کو وصولی کا معاوضہ ۲۰فیصد،۳۰فیصد، ۴۰فیصد، ۵۰فیصد کمیشن کی شکل میں دیا جاتا ہے،کیااس طرح معاوضہ بغیر تنخواہ کے کمیشن کی شکل میں دینا جائز ہے؟

۲-بعض دینی واقامتی مدارس میں چندہ وصول کنندگان کو معاوضہ کے طور پر تنخواہ بھی دی جاتی ہے، اور تنخواہ کے علاوہ فیصدی کمیشن بھی دیا جاتا ہے، مذکورہ صورت جائز ہے یا ناجائز؟

۳-بعض دینی مدارس میں مدرسین اپنی تدریسی ذمہ داریوں کو انجام دیتے ہوئے چندہ بھی وصول کرتے ہیں اور اس زائد خدمت وصولی پر انہیں فیصدی کمیشن دیا جاتا ہے، اس طرح یہ صورت جائز ہے یا ناجائز؟

۴-ماہ رمضان المبارک میں جو کہ تعطیلات کے ایام ہوتے ہیں ،مدرسین سے چندہ کا کام لیا جاتا ہے، اور انہیں مقررہ تنخواہ کے علاوہ ایک ماہ کی زائد تنخواہ دی جاتی ہے، کیا یہ شکل جائز ہے یا ناجائز؟

ھــوالمصــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں چندہ وصولی کا معاوضہ بطور کمیشن دینا جائز نہیں ہے، کیوں کہ یہ معاوضہ غیرمتعین اور عمل خطر ہے جو شرعاً درست نہیںہے۔(۱)

۲-تنخواہ درست ہے، لیکن کمیشن کے طور پر مزید رقم بطور استحقاق درست نہیں ہے، بلکہ انعام کے طور پر درست ہے۔

۳-یہ کمیشن مدرسین کے لئے بھی بطوراستحقاق جائز نہیں ہے۔

۴-یہ شکل جائز ہے، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی

مالیات کی فراہمی کے لئے ذمہ دارکا سفرخرچ

سوال:مدرسہ کے ناظم وذمہ دار مدرسہ کی فراہمی مالیات کے لئے کہیں کا سفرکرتے ہیں اور اپنے ساتھ کسی کومعاونت اور رہبری کے لئے ساتھ کرلیتے ہیں، تو مدرسہ کی طرف سے اس کا کرایہ اور سفر خرچ دیاجا سکتا ہے یانہیں؟

ھــوالمصــوب:

مدرسہ کی طرف سے کرایہ اور سفر خرچ واجرت دیاجا سکتا ہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی