تملیک کی صورت

تملیک کی صورت
نوفمبر 30, 2022
تملیک کے بعدمدرسہ کے لئے برتن اوررجسٹرخریدسکتے ہیں؟
نوفمبر 30, 2022

تمیلک کے لئے حیلہ کی حیثیت

سوال:شہر اجین کی ایک مسجد جس کا نام مسجد نوراسماعیل ہے اس میں ایک مکتب جاری ہے، جس میں بستی کے قریب ۱۲۵ بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، مسجد نوراسماعیل کی انتظامیہ کمیٹی کے حضرات اپنی کوششوں سے اس مکتب کے جملہ اخراجات مسلمانوں سے چندہ کرکے پورا کرتے ہیں اور بچوں سے صرف -/۲۵ روپیہ ہی داخلہ فیس لیتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی ماہانہ فیس بچوں سے نہیںلی جاتی ہے جبکہ بچوںکی تعلیم میں قاعدے ، پارے، قرآن مجید اور دیگر کتب کے اخراجات مسجد انتظامیہ کمیٹی پوراکرتی ہے۔ ان سبھی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے بستی سے جمعہ کے چندہ کے علاوہ یا ماہ رمضان المبارک میں زکوۃ اور صدقۃ الفطر اور بقرعید پر چر م قربانی اور چرم عقیقہ کی رقم ہر سال اکٹھا کی جاتی ہے اور اس رقم کو حیلۂ شرعی استعمال کرکے خرچ میں شامل کرلیا جاتا ہے۔ حیلہ اس طور پر کیا جاتا ہے کہ بستی میںکسی بیوہ خاتون کو یہ ساری رقم دے دی جاتی ہے پھر وہ اپنی ضرورت کے مطابق اس میں سے رکھ کرباقی رقم کی رسید کٹوالیتی ہے۔ اس طور پر خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟وضاحت فرمائیں۔جب کہ اس مکتب م میں پڑھنے والے بچے اسی بستی کے میں اور حاصل شدہ آمد سے بچوں کے پارے اور دیگر کتب اور اساتذہ کی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ مکتب میں قیام وطعام کا انتظام نہیں ہے۔

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میں محتاج بیوہ عورت کو مقدار نصاب سے کم دیاجائے، اور پھر یہ عورت اپنی خوشی سے مدرسہ کو دے تو کچھ مضائقہ نہیں ہے۔ وہ اپنی خوشی سے یہ رقم بطور عطیہ مدرسہ کو دے دیتی ہے تو ایسی صورت میں اس رقم کو تنخواہ وغیرہ کے مصرف میں لایاجاسکتا ہے۔(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی