کیا مسلمان کعبہ کی پوجا کرتے ہیں ؟

جنات اور شیطان میں فرق
أكتوبر 31, 2018
کان کا مسح
أكتوبر 31, 2018

کیا مسلمان کعبہ کی پوجا کرتے ہیں ؟

سوال :کیا مسلمان کعبہ کی پوجا (عبادت )کرتے ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

مسلمان خانہ کعبہ کی پوجا نہیں کرتے ہیں ،بلکہ اس کی طرف رخ کرکے ﷲ کی عبادت کرتے ہیں، کعبہ کی طرف رخ کرنے کا عمل انتشار سے بچنے کے لئے ہے، ورنہ تمام لوگ مختلف جہتوں کا رخ کرکے نماز اداکرتے ،تو اس میں انتشار کی کیفیت ہوتی ،اگر مسلمان العیاذ باﷲ خانہ کعبہ کی پوجا کا تصور رکھتے تو اسی کو نفع ونقصان کا مالک سمجھتے ،حالانکہ کوئی مسلمان اس کا عقیدہ نہیں رکھتا ۔ تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی