لاحق کیسے نماز پوری کرے گا؟

عریاں غسل کرنا
نوفمبر 1, 2018
عریاں غسل کرنا
نوفمبر 1, 2018

لاحق کیسے نماز پوری کرے گا؟

سوال:زید تکبیر کے ساتھ جماعت میں شامل ہوا، درمیان میں وضو ساقط ہوجاتا ہے اور علیٰحدہ ہوکر دوبارہ وضو کرکے لاحق بنتا ہے اس درمیان دورکعت ہوچکی ہیں، اب زید امام کے ساتھ شریک ہوکر بناکرے اور چھوٹی رکعات بعد فراغت مکمل کرے یا پہلے چھوٹی رکعات مکمل کرے پھر امام کے ساتھ نماز ملنے پر شریک ہو؟

ھــوالــمـصــوب:

لاحق کے نماز ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وضو سے فارغ ہونے کے بعد پہلے چھوٹی رکعات کو بلاقرأت پوری کرے، اس کے بعداگر امام حالت نمازہی میں ہے تو شریک ہوجائے اور بقیہ ارکان پوری کرے، صورت بالا کے برعکس کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے:

واللاحق من فاتتہ الرکعات کلھا أو بعضھا لکن بعد اقتداء بعذر کغفلۃ أو زحمۃ وسبق حدث ……ولوعکس صح وأثم (۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی